بھٹکل:23/ جولائی(ایس او نیوز)تعلقہ کے کونار حدود کی مکین طالبہ کاویاشری کوپیا گونڈ ا نے بی ایس سی (سی بی زیڈ)آخری سال کے فائنل امتحانات میں 95.22فیصدی کامیابی حاصل کرتےہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تعلقہ کے پسماندہ طبقات میں سے ایک گونڈا طبقہ کی یہ طالبہ کنداپور کے بھنڈارکر کالج میں زیر تعلیم ہے، اول جماعت سے دہم جماعت تک کنڑٓا میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ کاویاشری ، بھٹکل جےایم ایف سی عدالت کے معاون سرکاری پراسیکیوٹر دفتر میں ملازم کوپیا گونڈا اور لکشمی گونڈا کی بیٹی ہے۔ کاویا شری اپنے گھر یعنی بیس مضاف سے کونار تک پیدل چل کر بس کے ذریعے کالج پہنچا کرتی تھی۔طالبہ کی بہترین کارکردگی پر تعلقہ کے مختلف تنظیموں اوراداروں کے نمائندوں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔